اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں۔فائل فوٹو
اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا

کراچی:پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، یہ کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔نجی اسپتال نے خاتون مریضہ میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرونِ ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں، جنہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ خاتون کی عمر 65 سال ہے، جنہوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی تھی۔

محکمۂ صحت سندھ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے، اومی کرون کے شبہے میں خاتون سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق چاروں افراد کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے ان خاتون سمیت 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ ایک مریض کے رزلٹ کا انتظار ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2 افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ 2 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان 4 افراد میں سے 1 شخص نے ویکسینیشن کرائی ہوئی ہے۔