ایران۔کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 112 افراد زخمی

تہران:جنوبی ایران میں پیر کی شام ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 112 افراد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زیادہ ترافراد سوڈیم کاربونیٹ فیکٹری کے اندر ہونے والے دھماکےکے بعد زہریلی گیس پھیلنے سے متاثر ہوئے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فیروزآباد شہر میں واقع کاویہ سوڈیم کاربونیٹ فیکٹری کے امونیا ٹینک  سے گیس لیک ہونے سے دھماکہ ہوا۔ زہریلی گیس پھیلنے سے آس پاس کی سڑکیں بند ہوگئیں۔