فائل فوٹو
فائل فوٹو

دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی: مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ جبکہ  میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق دعا کی عمر 15 سے 16 سال ہے۔  عدالت کے حکم پر جمع کروائی گئی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سربمہر ہے جبکہ اس سے پہلے عدالت ن ے عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ ڈینٹل ایگزمینیشن سے معلوم ہوا ہے کہ دعا کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان جبکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے بعد عمر 16 سے 17 سال ہے۔ تاہم میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ ہے دعا زہرا کی عمر15سے 16 سال ہے۔ جبکہ جسمانی کے مطابق عمر 15 سال ہے۔

دعا زہرا کے والد نے مہدی کاظمی نے اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سارے ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا  تھا  میری شادی 2005 میں ہوئی شادی  کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرا کا پیدائشی سارٹیفکٹ بھی دکھایا اور کہا کہ میرے پاس بچی کا 27 اپریل 2008 کا برتھ سرٹیفکیٹ ہے۔