3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

سعودی عرب کا سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد:سعودیہ عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلیے توسیع کا فیصلہ کر لیا،3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ پر تین فیصد شرح سود عائد ہو گی۔پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔

3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے، تاہم  ذرائع کے مطابق سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

وزیر مملکت کے مطابق سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔ سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایئرچیف مارشل کا پاک فضائیہ اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ

اک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مذموم مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔