سعودی سفیر کا نسیم شاہ کے لیے اردو زبان میں پیغام

اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم شاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں’۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

گرائونڈ میں واپسی

رکی پونٹنگ کی صحتیابی کے بعد گرائونڈ میں واپسی

کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا