آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت صدر اس سمری کو منظورکرنے کے پابند ہیں۔فائل فوٹو
آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت صدر اس سمری کو منظورکرنے کے پابند ہیں۔فائل فوٹو

صدر کوآرمی چیف تقرری کی سمری موصول ، ہنگامی طور پرلاہور روانہ

اسلام آباد:صدرعارف علوی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہونے کے بعد ہنگامی حالت میں لاہور روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ صدر مملکت عارف علوی کاہنگامی دورے پر لاہور روانہ ہو گئے، نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے صدر کی روانگی کے پیش نظر سیکیورٹی کے اقدامات کرلیے گئے، صدر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئے ۔

صدر مملکت عارف علوی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آرمی چیف کی تقرری کیلیے موصول سمری پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے صدر مملکت رابطے میں ہیں، سمری موصول ہونے پر آئین کے اندر رہ کر کھیلیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سانحہ مری ، پوسٹ مارٹم کرانے سے لواحقین کا انکار

لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ، گیس ہیٹر نے پکنک پر آئے تینوں دوستوں کی جان لی۔ ابتدائی تحقیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔