ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو
ملزمان نے گاڑی کو دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔فائل فوٹو

خیر پور میں کار الٹنے سے ڈرائیور۔ٹائر پھٹنے سے نوجوان ہلاک

خیرپور(نمائندہ امت)خیر پورمیں کار الٹنے سے ڈرائیور،ٹائر پھٹنے سے نوجوان ہلاک،کنڈیارو،مٹیاری میں بچے سمیت 2 افراد حادثات میں جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ ٹنڈومستی کی حدود قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور نظر حسین سیال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ کوٹڈیجی کی حدود کراچی ہوٹل کے قریب ٹائر شاپ پر ٹرک کے ٹائر میں ہوا بھرنے کے دوران ٹاٸر برسٹ ہوجانے کے باعث نوجوان لڑکا نصیر ھیسبانی موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔

شہباز کالونی کنڈیارو میں لنک روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے روڈ کراس کرنے والے پانچ سالہ معصوم بچے عجیب ولد جمن علی کلہوڑو کو کچل کر ہلاک کردیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔علاوہ ازیں مٹیاری کے قریب قومی شاھراھ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان صدورو مجیدانو اور سوائی مجیدانو شدید زخمی ہو گئے،زخمی نوجوانوں کو مٹیاری تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان صدورو مجیدانو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

ٹنڈومحمدخان بلڑی شاہ کریم روڈ پر جنہان سومرو کے قریب گنے سے بھری ٹرالی ٹائر پھٹ جانے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے ڈرائیور علی جان اور ایک کلینر افضل شدید زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقے کی پولیس نے کلٹی ہونے والے ٹرالر کو روڈ سے ہٹا کر ریسکیو کیا اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

کراچی : گلشن اقبال میں ایک اور پکوان سینٹر لوٹ لیا گیا

ملزمان ڈھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار،خواتین اور بچوں کو اسلحہ دکھا کر ڈرایا دھمکایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔