پودینہ ہاضمے کے مسائل دور کرنے میں مددگار

پودینہ ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک موثر جڑی بوٹی تصور کی جاتی ہے۔ یہ قے ، گیس اور متلی کا بہترین علاج ہے۔ آنتوں کی سوزش ، معدے میں درد اور سینے کی جلن کو دور کرنے کے لئے پودینے کی چائے ایک بہترین ٹانک ہے۔ پودینے کی چائے تیار کرنے کیلئے ڈیڑھ کپ پانی میں پودینے کی چند پتیاں شامل کریں اور دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پی لیں۔ ذائقے کو بہتر بنانے کے لئے اس میں ایک چمچ شہد شامل کیا جاسکتا ہے۔ شہد کے ذریعے اس چائے کے اضافی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ روزانہ کم از کم دو کپ کا استعمال ہاضمے کے مسائل سے بچنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پودینے کی چائے کے علاوہ اسے سلاد اور دیگر کھانوں میں شامل کرکے اس کی افادیت حاصل کی جاسکتی ہے۔