اتر پردیش :بارش اور تیز ہواؤں کےنتیجے میں 9 افراد ہلاک4 زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔گزشتہ روز اتر پردیش کے مغربی حصوں میں گرد آلود ہوا ؤں اور گرج چمک کے طوفان نےاپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ متھورا، آگرہ، علی گڑھ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔