جنوبی افریقا کی مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملہ-3افراد جاں بحق

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی امام حسین مسجد میں نمازیوں پر چاقو سے حملےکیے گئے اور بعد میں مسجد میں پٹرول بموں سے مسجد کو نظر آتش کیا گیا۔ حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے مسجد میں موجود لوگوں کے گلے کاٹنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ریڈیو جنوبی افریقا نے مسجد پر حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جو بظاہر مصری باشندے معلوم ہوتے تھے۔