سری نگر: قابض پولیس نے میر واعظ عمر فاروق نظر بند کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی جانب سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حریت قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور سری نگر کی جامع مسجد میں خطاب کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو احتجاج میںشریک ہونا تھا۔ تاہم بھارتی پولیس نے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا۔