بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔فائل فوٹو
بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔فائل فوٹو

بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے۔سید علی گیلانی

سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مسئلہ کشمیر کی سمجھ ہی نہیں ہے، ہم مہم نہیں تحریک چلا رہے ہیں۔سرینگر میڈیا کے مطابق علی گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کوپتاہی نہیں کہ تحریکیں بندوق کی گولی سے ختم نہیں ہوتیں، کشمیری عوام بے حد اصولی اور جائز تحریک کے ساتھ ہیں۔بھارتی آرمی چیف ہمیں مٹھی بھر نہ سمجھیں ایک قوم کی حیثیت سے جدو جہد ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے کٹھ پتلی جلاد کشمیر بھیجے ہیں۔بھارتی سامراج اور اس کی خونخوار فوج کا مقابلہ ہماری نہتی قوم پچھلے 70سال سے کررہی ہے، ہم اپنی گردنیں کٹوارہے ہیں، لیکن سرجھکا نہیں سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں فوج تمام حفاظتی اور قانونی حصار کے باوجود اس تحریک کو دبانے یا کمزور کرنے میں بلاخوف تردید ناکام ہوچکی ہے۔