جینا ہیسپل امریکی سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقررکردی گئیں

واشنگٹن:امریکی سینیٹ نے سی آئی اے کی پہلی امریکی خاتون ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔نومقرر جینا ہیسپل سابق سی آئی اے ڈائریکٹر مائک پومپیو کی جگہ عہدہ سنبھالیں گی۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے نامزد کی گئی خاتون جینا ہیسپل کی امریکی سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ کے طورپر تقرری کی منظوری دیدی ہے۔جیناہیسپل روسی امور کی ماہر سمجھی جاتی ہیں۔ امریکی سینیٹ نے 45 کےمقابلے میں 54 ووٹوں سے جینا ہیسپل کے ڈائریکٹر سی آئی اے بنائے جانے کی منظوری دی۔