پانی کے چھینے پڑنے پر انتہاپسندہندو نے پڑوسی کا مکان جلاکردیا

جالندھر:بھارت میں پانی کے چھینے پڑنے پر انتہاپسندوں نے پڑوسی کا مکان نذر آتش کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چند لوگوںنے پولیس کمشنر سے شکایت کی کہ ان کے پڑوسی نے ان کا مکان محض اس وجہ سے نذرآتش کردیا کہ ان کی بیٹی گھر کے برآمدے کی دھلائی کررہی تھی کہ پڑوسی کے پیروں پر پانی کے چھینٹے پڑ گئے جس پر طیش میں آکر گالم گلوچ شروع کردی۔بعد ازاں رات گئے مکان کے دروازے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔