(ن)لیگ آج تحریک انصاف کے 100 دن کے ایجنڈے کا جواب دے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی ورزا ء احسن اقبال اور سردار اویس لغاری پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ 10 روزہ پلان کا جواب دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ہارون اختر اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان بھی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین سمیت دیگر رہنما شریک تھے جب کہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کی صورت میں 100 دن کا مجوزہ پلان پیش کیا۔