الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کا سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق انتخابات میں پاک فوج،رینجرز،ایف سی اورپولیس کی مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسر کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اور انتخابی مہم کے دوران سے سیکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو سیکیورٹی دی جائے گی۔