امریکا میں قتل سبیکاشیخ کے والدین سے امریکی سفیر کی تعزیت

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکاعزیز شیخ کے اہل خانہ سے بذریعہ فون تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ سبیکا شیخ سمیت تمام طالب علموں کے قتل پر امریکی سفارتخانے کے تمام افراد رنجیدہ ہیں۔انہوں نے مقتول سبیکا شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہونے کے تحت سبیکا نوجوانوں کی سفیر تھیں اور وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل کی طرح کا کردار تھا۔خیال رہے امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتافی سکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ بھی جاں بحق ہوگئی تھیں،وہ یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام کے تحت سکالر شپ پر ٹیکساس گئی تھی۔