بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات، 4افراد جاں بحق

 

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بہادر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں لڑکی نے گلے میں مبینہ طور پر پھندا ڈال کر خودکشی کر لی،لڑکی کی خودکشی پر بھائی نے خنجر کے وار سے خود کو زخمی کر لیا۔
جبکہ ٹریفک کے دو حادثات پنجگور میں پیش آئے، پولیس کے مطابق پنجگور کے ایئر پورٹ روڈ پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3خواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئے۔
ٹریفک کا ایک اور حادثہ پنجگور کے چتکان بازار میں چاکر اعظم چوک پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔