باہمی تعاون سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر نا ہوگا۔ جسٹس ثاقب نثار

بیجنگ:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک خطرہ ہے اور ہمیں باہمی تعاون سے دہشت گردوں کا سامنا کر نا ہوگا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور انتہا پسندی تمام ممالک کیلئے ایک سیکورٹی خطرہ ہے ، اس کے لئے ہمیں مل اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، ہمیں دشمنوں کیلئے زمین تنگ کر نا ہوگی ،ہمیں مل کردہشت گردی کے خاتمے کا عہد کرنا ہوگا ۔