وزیراعظم 28مئی کولاہورکراچی موٹر وے کے پہلے حصے کا افتتاح کرینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 28مئی کولاہورتا کراچی موٹر وے کے پہلے حصے کا افتتاح کریں گے۔ لاہور تاکراچی موٹر وے کا حصہ پہلا مکمل ہوچکا ہے جس کا افتتاح 28 مئی کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔موٹر وے کا یہ حصہ لاہور تا عبدالحکیم تک مکمل کرلیا گیا ہے جس میں آٹھ انٹر چینج رکھے گئے ہیں۔