بالی ووڈاداکار عرفان خان نےکینسر کے مرض سے چھٹکارا پالیا

خطرناک بیماری کا شکار ہونےو الےبالی ووڈ کے اداکار عرفان خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہےہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی صحت یابی کی تصدیق فلم میکر شوجیت سرکار نے بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہی اور کہا کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان یورپ میں زیر علاج ہیںاور وہ تیزی سے صحت یاب ہور ہے ہیںتاہم وہ عرفان خان اور ان کی اہلیہ سے مستقبل رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ 51سالہ عرفان خان کو’نیورو این ڈاکٹرائن ٹیومر‘ نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کا انکشا ف انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھااور اپنے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی تھی۔