اسپین اور پرتگال اگلے مرحلے میں داخل- ایران اور مراکش ایونٹ سے باہر

 

ماسکو: فیفا ورلڈکپ میں آج گروپ بی میں اسپین اور مراکش کا میچ 2,2 جبکہ ایران اور پرتگال کا میچ 1,1گول سے برابر ہو گیا ہے جبکہ سپین اور پرتگال کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ایران اور پرتگا ل کے درمیان جاری سنسنی خیز مقابلہ آخر کار 1-1کے گول سے برابر ہوگیا ۔ اس کے میچ کے بعد پرتگال اور سپین کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ ایران اور مراکش کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہرہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سپین اور مراکش کا میچ بھی 2-2کے گول سے برابر ہوگیا تھا