یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دےکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ – یورو گوائے نے میزبان کو شکست سے دوچار کردیا

 

سمارا: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دےکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=uv3HCHGCalQ

تفصیلات کے مطابق یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں روس کے ڈینس چیریشیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی۔36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراو¿نڈ بدر کردیا۔یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کرکے جیت یقینی بنادی۔آج ہونے والے ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تھی ۔