دلہےنےشادی پرفٹبال میچ دیکھنے کااہتمام کرکےسب کوحیران کردیا

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔کویت کا ایک نوجوان بھی فٹبال فیور کا شکار ہو گیا ہے اس نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کا اہتمام کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے دیوانے دلہے میاں نے اپنی شادی کے دن فٹبال میچ دیکھنے کیلئے شادی ہال میں نہ صرف ٹی وی اسکرین لگوانے کا اہتمام کیا بلکہ کود بھی میچ انجوائے کیا اور مہمانوں کوبھی کروایا۔
دلہا کے مطابق وہ فٹبال کا بہت بڑا دیوانہ ہے اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کی شادی کے دن وہ ورلڈ کپ فٹبال کا میچ مس کردے اس لئے میں شادی کے دن بھی ہال میں ٹی وی اسکرین لگائی تاکہ خود بھی میچ دیکھوں اور ساتھ میں میرے سب دوست بھی میچ دیکھیں۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائر ہو گئی۔ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے مہمانوں کو کیا چاہئے اور کچھ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم فٹبال کے لئے ہی جیتے ہیں۔