چیمپئنز ٹرافی ہاکی ۔ آج پاکستان اور ہالینڈ مدمقابل ہوں گے

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ہاکی ٹیم آج ہالینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔
قومی ٹیم مینجمنٹ کا کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے ہونے والے دونوں میچز میں ہونے والے شکستوں کو بھلا کر نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں اور ہالینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں صرف کر دیں۔
دوسرے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم بیلجیئم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ایک دن کے وقفے کے بعد ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ مجموعی طور پر2 میچز کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم کو اپنے تیسرے میچ میں ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے اب تک کے مقابلوں میں گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔