تھائی لینڈ ۔انڈر16فٹبال ٹیم غاروں میں پھنس گئی

تھائی لینڈ میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا ہے جہاں پر نوعمر فٹبالرز کی ٹیم گھومنے کیلئے غاروں پر گئیں توبارش ہونے کی وجہ سے ٹیم غاروں میں پھنس ہی گئی جس کی تلاش کیلیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے ریسکیو حکام کو پہاڑ میں موجود غار کے دہانے سے لڑکوں کی سائیکلیں اور بوٹس وغیرہ ملے ہیں، اس پہاڑ میں غاروں کا ایک سلسلہ ہے جس میں بارش کا پانی گھس کر سیلابی صورت اختیار کرلیتا ہے۔
نیوی کے غوطہ خور انڈر 16 ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے 20 سالہ کوچ کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے تاہم آخری اطلاعات تک انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔