ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون قومی ٹیم کی پہلی پوزیشن خطرات کی زد میں آگئی

لاہور: پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن خطرات کی زد میں آ گئی ہے،اگر آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد سہ ملکی سیریز میں چاروں لیگ میچز اور فائنل میں کامیابی حاصل کی تو آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر آسکتی ہے۔
سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کی ٹیم اگر کچھ حیران کن فتوحات سمیٹنے میں کامیاب ہوئی تو پاکستان یا آسٹریلیا کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے اور انگلینڈ یا بھارت کے پاس نمبر ون بننے کا موقع ہو گا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد میچ اور بھارت کے خلاف تین میچز جیت کر ٹاپ پر آ جائے گی۔