عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے۔ مولابخش چانڈیو

کراچی :ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کا خیالی وزیر اعظم کا خواب25 جولائی کو ٹوٹ جائے گا ، وہ کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔جس کے پاس منشور نہ ہو وہ گالم گلوچ ہی کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی باریاں نہیں عوام سے ووٹ لیتی ہے۔
ترجمان پی پی نے مزید کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کیلئے چور دروازے کا متلاشی ہے،یہ خان صاحب کا آخری الیکشن ہے۔