ومبلڈن سیمی فائنل : کیون اینڈرسن نے جیت کر تاریخ رقم کردی

 

ومبلڈن : ومبلڈن کی تاریخ کے طویل ترین سیمی فائنل میں کیون اینڈرسن نے جون اسنر کو شکست دے دی۔

 

6 گھنٹے 35 منٹ تک جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کیا لیکن پھر اسنرکو24-26 سے شکست ہوئی۔ابتدا میں اینڈرسن اوراسنر نے دو، دو سیٹ جیتے اورپانچواں سیٹ 24-24 سے برابر رہا۔اینڈرسن 97 سال بعد ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔