فٹبال ورلڈ کپ،تیسری پوزیشن کیلئےآج انگلینڈ اور بیلجیئم مدمقابل

سینٹ پیٹرزبرگ: روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ ختم ہونے کو ہے ۔ ورلڈ کپ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ آج انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلیے مدمقابل آئیں گی۔جبکہ میگا ایونٹ کی ٹرافی کا فیصلہ اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونا ہے۔
سیمی فائنلز میں ناکامی کے بعد دونوں ملک انگلینڈ اور بیلجیئم کے پاس گھر واپسی سے قبل فتح پانے کا یہ آخری موقع ہے اور ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ جیت پر اختتام کرتے ہوئے وطن واپس لوٹے،انگلش ٹیم کو فائنل فور مرحلے میں کروشیا نے1-2 سے ہرادیا تھا، اسی طرح بیلجیئم کی ٹیم کو سیمی فائنل میں فرانس نے 1-0 سے ٹھکانے لگایا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔