جوکووچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے

 

لندن :نوواک جوکووچ نے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رافیل ندال کو4-6، 3-3،6-6 اور8-10 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیوین اینڈرسن سے ہو گا۔

 

سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اور ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال کے درمیان کھیلا گیا ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا اور میچ سوا 5 گھنٹے تک جاری رہا تاہم جوکووچ رافیل ندال کو 5سیٹ کے طویل میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا جس میں نوواک جوکووچ جنوبی افریقی حریف کیوین اینڈرسن کے مدمقابل ہوں گے اور ٹرافی جیتنے کی جنگ لڑیں گے۔