فیفا فائنل، فرانس اور کروشیا آج مدمقابل ہونگے

ماسکو:روس کےے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
فرانسیسی ٹیم آج اپنا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی جبکہ کروشیا کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور یہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی 10ویں یورپیئن ٹیم ہے۔
فرانس نے 1998 کا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں یہ فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اپنے نام نہ کرسکی۔
اس کے مقابلے میں کروشین ٹیم فائنل میچ کھیلنے کا تجربہ نہیں رکھتی ہے۔
فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والے آخری 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دو میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے۔