ورلڈ کپ2018:فرانس کروشیا کو شکست دے کرعالمی چیمپئن بن گیا

ماسکو: فٹ بال ورلڈکپ 2018 کا فائنل فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا جہاں فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجالیاہے۔

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوا کروشیا اور فرانس کے درمیان ہونے والے دلچسپ میچ میں فرانس نے کروشیا کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کی لیکن فرانس زیادہ دیر تک اپنی اس برتری کو قائم نہ رکھ سکا.

اور کروشیا نے 28ویں منٹ میں فرانس کے خلاف دوسرا گول کیا اور کچھ لمحے کے بعد تیسرا گول بھی کروشیا کیخلاف ہی کیا گیا۔

جبکہ فرانس کے پال پوگبا نے 59ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے 1-4کی برتی حاصل کر لی ، جس کے بعد کروشیا نے فرانس کے خلاف ایک گول کر کے سکور 2-4کردیا لیکن وقت کی قلت کی وجہ کروشیا میچ نہ جیت سکا اور جیت کا سہرا فرانس کے سر سج گیا۔