فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج زمبابوے کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ کھیل رہی ہے جس میں فخر زمان نے بلے بازی کے انتہائی شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 194 رنز کا سعید انور کاریکارڈ توڑتے ہوئے 200 رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔
فخرزمان نے 156 گیندوں پر 24 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 210 رنز کی اننگ کھیلی اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔