لکی مروت ، گھر میں دھماکہ، 4 افرادزخمی

لکی مروت کے ایک گھر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔