یقین ہے اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔
سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے 1932میں لندن میں منعقد ہونے والی گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان(جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘‘