واہگہ اٹاری بارڈر پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

پاکستان کےجشن آزادی پر واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر فورسز کو مٹھائیاں پیش کیں ۔
پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز، پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈرسیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اورمذہبی تہواروں پر روایتی طور پر مٹھائی کے تحفوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں سرحدی کشیدگی کی وجہ سے کئی مواقعوں پر دونوں فورسزکے مابین مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا تھا۔