طبیعت بہتر ہونے پرکیپٹن (ر) صفدر دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی: کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے 5رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدرکے ٹیسٹ کئے جس کے بعد بورڈ کی جانب سے انہیں صحت مند قرار دے دیا۔جیل حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدرکی جیل منتقلی کا فیصلہ طبیعت میں بہتری کے بعد کیا گیاہے ۔
چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔