پاکستان کوجمہوری ترقی پسنداورفلاحی ریاست بنائیں گے،زرداری

اسلام آباد:سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کو آزادی مبارک ہو، پاکستان کو جمہوری ترقی پسند اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوجمہوری ترقی پسنداورفلاحی ریاست بنائیں گے، قوم کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام شہریوں کےبرابرحقوق چاہتےہیں ، دہشت گردی کے خلاف جانیں قربان کرنے والوں کو سلام اور ہر پاکستانی کو آزادی مبارک ہو۔