چین کے ہوٹل میں آتشزدگی، 18 افراد ہلاک

بیجنگ : چین کے شمال مشرقی شہرہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہربن کے ہوٹل میں آگ لگنے کا حادثہ آج صبح پیش آیا،چار منزلہ عمارت میں لگی آگ نے 400 مربع میٹر کے رقبے کو لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے میں ریسکیو حکام کو 3 گھنٹے لگ گئے ۔
دوسری جانب آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔