کراچی:رینجرز کی کارروائی،اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار

کراچی: رینجرز نے شہر قائد میں کارروائی کرتےہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی، ملزم ناظم آباد اور شریف آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔