امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت سے ان کی چند ہفتے پہلے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے یہ واضح کردیا کہ امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا گیا ہے، وہ اسے پورا کرے گا اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہیں دے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کی گئیں تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔