اے بی ڈی ویلیئرز (فائل فوٹو)
اے بی ڈی ویلیئرز (فائل فوٹو)

اے بی ڈی ویلیئرزکا پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمن اے بی ڈی ویلیئرزپی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری سے ہو گا لیکن پی ایل ایل شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی فیز کیلئے لاہور قلندرز نے ایک بڑی خبر سنا دی ہے۔
لاہور قلندر ز نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل کھیلنے کیلئےپاکستان آئیں گے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نےپاکستان آکر میچز کھیلنے پر آمادہ ظاہر کردی ہے۔
اے بی ڈویلیئرز 12 سال بعد پاکستان کے گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے۔
یا درہے کہ کراچی اور لاہور میں لاہور قلندرز کا 9 مارچ کو اسلام آبا د یونائیٹڈ ،10 مارچ کوملتان سلطانزسے مقابلہ ہوگا۔