پی ایس ایل کا آغاز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے 14 فروری کو ہوگا
پی ایس ایل کا آغاز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے 14 فروری کو ہوگا

پاکستان سپرلیگ کی نشریات 2 بھارتی کمپنیاں دکھائیں گی

  • پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے اور عالمی سطح پر ابھر رہا ہے- مرلی دھرن
  • ایک بھارتی کمپنی ابتدائی کام کیلئے آئی ایم جی کا عملہ پاکستان پہنچ گیا- چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان سپرلیگ کے 14 فروری سے شروع ہونے والے چھوتے ایڈیشن کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کے میچز کی نشریات کا کام دو بھارتی کمپنیوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک کمپنی کا عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق ایک پاکستانی کمپنی بلٹز کی سربراہی میں قائم کنورشیم کو دے دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا  کہ گذشتہ ایڈیشن کی نسبت یہ نشریاتی حقوق 358 فیصد زائد قیمت میں فروخت کیے گئے ہیں۔ تاہم کرکٹ بورد نے معاہدہ کی تفصیلات خفیہ رکھی تھیں۔

بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹائمز کے ذیلی جریدے ممبئی مرر نے منگل کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پی ایس ایل کے میچز دو بھارتی کمپنیاں ٹیک فرنٹ اور آئی ایم جی ریلائنس نشر کریں گی۔

ٹیک فرنٹ  بھارتی صنعتکار مرلی دھرن کی ملکیت ہے اور یہ کمپنی بلٹز کی زیرقیادت کنوریشن میں شامل ہے۔

دوسری کمپنی آئی ایم جی کرکٹ میچوں کی پروڈکشن کا تجربہ رکھتی ہے اور 10 برس انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھاتی رہی ہے۔ اس کمپنی کا خالصتا تکنیکی ہے یعنی کیمرے اور دیگر آلات نسب کرکے میچ کو دکھانے اور ریکارڈ کرنے کا کام اس کے سپرد ہوگا۔

آئی ایم جی وہ میچز بھی دکھا چکی ہے جن کے نشریاتی حقوق بھارت کے سونی نیٹ ورک نے خریدے تھے۔

آئی ایم جی اور ٹیک فرنٹ کی پی ایس ایل کے انتظامات میں شمولیت سے میچوں کی نشریات عملی طور پر بھارتی کمپنیوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ اگرچہ قانونی لحاظ سے کنورشیم کی سربراہی کرنے والی کمپنی پاکستان کی ہی ہے۔

ممبئی مرر کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پیر کے روز اس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی اور آئی ایم جی ریلائنس میں معاہدے پر دستخط جلد ہی ہونے والے ہیں، آئی ایم جی کا عملہ ابتدائی کام کے لیے پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔

ٹیک فرنٹ کے ایم ڈی مرلی دھرن نے نشریاتی حقوق کے معاہدے پر کھل کر بات کرنے سے انکار کیا تاہم کہا کہ ان کی کمپنی شروع سے پاکستان سپرلیگ کے ساتھ ہے۔

ممبئی مرر کو بھیجے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے اور عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، ہم ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرامید ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق میں معاملے میں ٹیک فرنٹ کا نام آنے پر تنقید ہوئی تھی تاہم اس وقت کرکٹ ماہرین اور پی سی بی کا مؤقف تھا کہ میچز کو دکھانا تکنیکی کام ہے جس میں کمپنیوں کی مہارت کے سبب ان کی خدمات لی گئیں۔

ممبئی مرر نے لکھا کہ اگرچہ پاکستان کرکٹ لیگ کو شروع میں بھارت نے نظر انداز کیا اور آج تک کسی بھارتی کرکٹر نے اس میں حصہ بھی نہیں لیا لیکن اب بھارتی  اس میں دلچسپی لینا شروع ہوگئے ہیں۔

ٹکٹوں کی آن لائن فروخت

پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جبکہ شارجہ اور ابوظہبی میں بھی میچز ہوں گے۔ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں سے 3لاہور 5 کراچی میں ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی کے میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان سپرلیگ 14 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گی۔ کئی غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ پاکستان میں ہونے والے میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان سپرلیگ کا شیڈول

تاریخ دن میچ مقام
14th February Thursday Islamabad United vs Lahore Qalandars Dubai
15th February Friday Multan Sultans v Karachi Kings Dubai
15th February Friday Peshawar Zalmi v Quetta Gladiators Dubai
16th February Saturday Islamabad United v Multan Sultans Dubai
16th February Saturday Lahore Qalandars v Karachi Kings Dubai
17th February Sunday Islamabad United v Quetta Gladiators Dubai
17th February Sunday Peshawar Zalmi v Lahore Qalandars Dubai
20th February Wednesday Quetta Gladiators v Multan Sultans Sharjah
21st February Thursday Peshawar Zalmi v Karachi Kings Sharjah
22nd February Friday Multan Sultans v Lahore Qalandars Sharjah
22nd February Friday Islamabad United v Peshawar Zalmi Sharjah
23rd February Saturday Quetta Gladiators v Lahore Qalandars Sharjah
23rd February Saturday Islamabad United v Karachi Kings Sharjah
24th February Sunday Peshawar Zalmi v Multan Sultans Sharjah
24th February Sunday Quetta Gladiators v Karachi Kings Sharjah
26th February Tuesday Multan Sultans v Islamabad United Dubai
27th February Wednesday Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators Dubai
27th February Wednesday Karachi Kings v Islamabad United Dubai
28th February Thursday Multan Sultans vs Peshawar Zalmi Dubai
28th February Thursday Karachi Kings v Lahore Qalandars Dubai
1st March Friday Peshawar Zalmi vs Islamabad United Dubai
1st March Friday Multan Sultans v Quetta Gladiators Dubai
4th March Monday Quetta Gladiators vs Peshawar Zalmi Abu Dhabi
4th March Monday Karachi Kings v Multan Sultans Abu Dhabi
5th March Tuesday Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi Abu Dhabi
5th March Tuesday Quetta Gladiators v Islamabad United Abu Dhabi
7th March Thursday Karachi Kings v Peshawar Zalmi Karachi
9th March Saturday Lahore Qalandars v Islamabad United Lahore
10th March Sunday Karachi Kings vs Quetta Gladiators Karachi
10th March Sunday Lahore Qalandars v Multan Sultans Lahore
12th March Tuesday Eliminator 1  – #3 vs #4 Lahore
13th March Wednesday Qualifier – #1 vs #2 Karachi
15th March Friday Eliminator 2 Karachi
17th March Sunday FINAL Karachi