وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کےمخلتف علاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےجس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے ۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں راولپنڈی ،جہلم چینیوٹ ،میانوالی ،اٹک ،خوشاب ،لیہ ،سرگودھا اور شیخو پورہ،چکوال ،فیصل آباد سمیت دیگر علاقو ں میں محسوس کیے گئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں پشاور ،مردان ،ایبٹ آباد،ایبٹ آباد اور بونیر،بٹگرام ،لوئی دیر ،اپر دیر ،مالا کنڈ،ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ہے۔