علیمہ خان (فائل فوٹو)
علیمہ خان (فائل فوٹو)

ایف بی آرکی علیمہ خان کوبقیہ ٹیکس کی واپسی کیلئے7فروری تک مہلت

لاہور: ایف بی آر نے علیمہ خان کے دبئی فلیٹس پر بقیہ ٹیکس کی ریکوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے7 فروری تک کی مہلت دے دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اگر7 فروری تک ٹیکس ادا نہ کیا تو انکے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل علیمہ خان نے ایف بی آر کو 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی تھی اور بقیہ ٹیکس 2 کروڑ 21لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر سے 21جنوری تک مہلت مانگی تھی ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا، جس پر ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ 15 ہزار 6 سو روپے عائد کئے تھے۔