کےپی کےمیں بلوں میں بےتحاشہ اضافہ،وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے صوبے میں سوئی گیس کے بلوں میں بے اتحاشہ اضافے کانوٹس لےلیتے ہوئے کہاہے کہ سوئی گیس حکام زیادہ بل بھیجنے سے باز آجائیں، محکمہ سوئی گیس، پیسکو بھی اوور بلنگ کی روک تھام کرے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوام شکایات لے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے پاس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے عوام کو گیس کے زائد بل بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس اور پیسکو حکام عوام اور حکومت کے لیے مسائل پیدا نہ کریں، سوئی گیس و پیسکو کی غفلت سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، دونوں ادارے عوام اور حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں۔