گیس بحران کے باعث سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے سے بند تھے۔فائل فوٹو
گیس بحران کے باعث سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے سے بند تھے۔فائل فوٹو

سی این جی اسٹیشن ہفتے کو بھی بند رہیں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ میں گیس بحران کے باعث ہفتے کوبھی سی این جی اسٹیشن بندرکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سندھ میں مسلسل تیسرے دن بھی سی این جی اسٹیشن بند  رہیں گے اور اتوار کی صبح8بجے کھلیں گے۔

قائم مقام ایم ڈی عمران فاروقی کا کہناتھا کہ نظام میں 100ملین مکعب فٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کو گیس دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح8بجے کھلیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین سائٹ ایسو سی ایش  نے صنعتکاروں نےسندھ کیلیےگیس کاحصہ بڑھانےکامطالبہ کردیا۔