کراچی پولیس کی شاہ فیصل کالونی میں کارروائی۔ 4ڈاکوئوں گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر1میں کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکوئوں کوگرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر1میں رات گئے کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکوئوں کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں نے4ماہ قبل موبائل فون کی دکان میں ڈکیتی کی تھی،انہیں خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے پکڑاگیاہے،گرفتار ڈاکوؤں سے2پستول اورموبائل فونزبرآمدہوئے ہیں۔

ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا ہے جبکہ آج انہیں ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔