بن مانس دیوار پھلانگ کر بھاگ رہے ہیں (فوٹو فائل(

چڑیا گھر سے بن مانس بھاگ نکلا

شمالی آئرلینڈ میں واقع بیلفاسٹ چڑیا گھر میں بن مانس کے ایک گروپ نے پنجرے کی دیوار پھلانگ کر بھاگنے کی کوشش کی، جبکہ ایک بن مانس بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

چڑیا گھر کے عملے کے مطابق بن مانس کے گروپ نے دیوار پھلانگ کر بھاگنے کے لئے شاخ کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا۔

بن بانس کے گروپ میں سے صرف ایک بن بانس دیوار پھلانگنے میں کامیاب ہوا، جبکہ دوسرے بن بانس دیوار کے اوپر ہی کھڑے رہے، بھاگنے والا بن بانس بھی تھوڑی دیر بعد خود ہی اپنے پنجرے میں واپس بھی آگیا۔

زو کیپیرز کے مطابق زو میں موجود پنجرے حال ہی میں آئے طوفان کی وجہ سے کمزور ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے بن مانس بھاگنے میں کامیا ب ہوئے۔

زو کیپر ایلن کیرنس نے کہا کہ یہ عقل مند مخلوق ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ اپنے پنجرے سے بھاگ کر کہیں گزارا نہیں کر سکتے، تو وہ خود ہی واپس آگئے۔

جبکہ دو ماہ کے اندر بیلفاسٹ زو میں یہ جانوروں کا پنجرے سے بھاگنے کا دوسرا واقعہ ہے، پچھلے ماہ ایک ریڈ پانڈا اپنے پنجرے سے بھاگ گیا تھا اور زو سے تقریبا ایک میل دور ایک گارڈن میں ملا تھا۔